• news

باکسر محمد وسیم نے ستمبرمیں رنگ اترنے کو ہدف بنالیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم نے ستمبر میں دوبارہ رنگ میں اترنے کو ہدف بنالیا۔ویڈیو لنک پر بات کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ 28 مارچ کو طے فائٹ کیلئے دبئی میں ٹریننگ کررہا تھا لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ ان دنوں گھر پر ہی اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کررہا ہوں، کرونا سے پیدا حالات میں بہتری آنے پر سکاٹ لینڈ میں جاکر باقاعدہ ٹریننگ شروع کرنے کا ارادہ ہے۔ ان کے پروموٹر ستمبر میں دوبارہ انٹرنیشنل فائٹ کی تیاریاں کررہے ہیں۔ کوشش کروں گا کہ پہلے کی طرح اس مقابلے میں بھی پاکستان کا پرچم بلند کروں۔ نوجوان باکسر نے ساتھی پاکستانی باکسرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فیڈریشن اور حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں باکسنگ کے فروغ کیلئے اقدامات پر توجہ دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن