• news

حکومتی ناقص پالیسی کے باعث زرعی شعبہ تباہ ہو رہا ہے:شوکت علی

سرائے مغل(نامہ نگار)حکومت کی ناقص زرعی پالیسی ،ٹڈی دل اور تیل کی قیمتوں میں اضافے زرعی معیشت تباہ ہو رہی ہے ۔مکی کی فصل کھیتوں میں پڑی برباد ہو رہی ہے۔ حکومت کسانوں کے مطالبات مان لے وگرنہ زراعت دشمن بجٹ پر جلد ہی احتجاج کی کال دی جائیگی۔ان خیا لات کا اظہار کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری شوکت علی چدھڑایڈووکیٹ نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔چوہدری شوکت نے کہا کہ ٹڈی دل، خشک سالی اور حکومت کی ناقص زرعی پالیسی ،تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے دم توڑتی زرعی معیشت آئی ایم ایف کے کرونا زدہ بجٹ میں ڈوب کر آخری سانس لے رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن