حکومتی دعووں کے باوجود عام آدمی کی مشکلات میں کمی نہیں آئی:رائے محمد خان
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ رائے محمد خان کھرل نے کہا ہے کہ ملک میں عوام دوست قیادت کے فقدان سے حالات روز بروز گھمبیر ہوتے جارہے ہیں، عام آدمی کی پریشانیوں میںشدید اضافہ ہوا ہے تمام تر حکومتی دعووں کے باوجود عام آدمی کی مشکلات میں کمی نہیں آئی الٹا روز بروز اضافہ ہوا ہے ۔