• news

شہباز شریف کی سیاست بند کمروں سے بیان بازی تک محدود ہو گئی، فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی سیاست بند کمروں سے خط بازی اور بیان بازی تک محدود ہو گئی ہے شہباز شریف قائدِ حزبِ اختلاف کی حیثیت سے عملی سیاست میں حصہ لیں تو زیادہ بہتر رہے گا شہباز شریف میڈیا کی آزادی کے چیمپیئن کے چکر میں ''چاچا خوامخواہ'' بننے کی کوشش نہ کریں انہو ںنے کہا کہ آج تمام چینلز اور اخبارات کو بلا تفریق حکومتی اشتہارات اور بزنس دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن