• news

ساہیوال: گھریلو تنازعات پر لڑکی اور 4نوجوانوں نے خودکشی کرلی

ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) یہاں گھریلو تنازعات پر چار نوجوانوں اور ایک لڑ کی نے زہر کھا کر خود کشی کر لی۔ چک73۔فور۔آر کے محمد علی کے بیٹے40سالہ عبد الصمد نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔ فتح شاہ کچی بستی کے ولایت علی کے18سالہ بیٹے طالب علم آصف دلووالہ کے اللہ یار کے18سالہ بیٹے غلام مصطفیٰ اور چک109۔بارہ۔ایل کے سردار محمد کے 19سالہ بیٹے غلام عباس نے گھریلو تنازعات پر کالا پتھر سپرے پی کر خود کشی کر لی۔ چاروں کو بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال ایمر جنسی لایا گیا جہاں دم توڑ گئے۔ چک105۔ای۔بی کے خادم حسین کی22سالہ بیٹی سلمی بی بی نے بھائیوں سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر کھا لیا اور ایمر جنسی ڈسٹر کٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں دم توڑ گئی۔

ای پیپر-دی نیشن