ٹک ٹاک کا ہانگ کانگ میں کام بند کرنے کا اعلان
سن فرانسسکو(اے پی پی) شارٹ موبائل ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے ہانگ کانگ میں اپنا کام بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ٹک ٹاک نے ہانگ کانگ میں اپنا آپریشن ختم کرنے کے اعلان کے ساتھ کہا کہ وہ ہانگ کانگ میں حالیہ واقعات کے باعث اپنا آپریشن بند کر رہے ہیں،یاد رہے کہ ٹک ٹاک چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ہے۔