• news

اسلام آباد: پب جی گیم معطلی کیلئے آپریٹ کرنے والی کمپنی کے خلاف درخواست دائر

اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ نے آئندہ پیرتک پی ٹی اے سے ریکارڈطلب کرلیا ،عدالت نے کہاکہ آئندہ پیرتک بتائیں کمپنی کوسماعت کاحق دیایانہیں؟،وکیل کمپنی نے کہاکہ 9 جولائی کو پی ٹی اے اس حوالے سے جو درست سنے گی اس میں پیش ہوجائیں گے ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دیکھنا ہے قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں ،عدالت نے سماعت آئندہ پیرتک ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن