• news
  • image

حج کیلئے ایس او پیز جاری

سعودی عرب نے کرونا سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث حفاظتی انتظامات اور احتیاطی تدابیر کے پیش نظر حج کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے جس کے تحت خانہ کعبہ یا حجراسود کو چھونے اور چومنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ سینیٹائزر کا استعمال اور ماسک لازمی ہو گا، حجاج کرام ایک دوسرے سے ڈیڑھ، ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں گے۔ کنکریاں بھی مہیا کی جائیں گی، ایک وقت میں 50 حجاج کنکریاں مار سکیں گے۔ اسی طرح 28 ذوالقعدہ سے 12 ذوالجہ تک بغیر اجازت مقامات مقدسہ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔ اس بار 30 فیصد سعودی شہری جبکہ 70 فیصد سعودی عرب میںمقیم غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کرینگے جس کے لیے رجسٹریشن 6جولائی (سوموار) سے شروع ہو چکی ہے جو 10 جولائی (جمعہ) تک جاری رہے گی۔حجاج کرام تو ہوتے ہی خوش نصیب ہیں لیکن اس سال حج کرنے والے یقیناً ہمیشہ اپنی قسمت پر نازاں رہیں گے اس لیے وہ بھی رب کے حضور گڑ گرائیں اور کرونا جیسی وباؤں سے دنیا کی حفاظت کے لیے دعائیں مانگیں۔ تاہم حج انتظامات پر امت مسلمہ بھی سعودی حکومت کو دادو تحسین پیش کرتی ہے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن