آرمی چیف کا دورہ پشاور کور، باڑ کی تنصیب بہتر، سرحدی انتظام، کرونا کیخلاف سول انتظامیہ کی مدد کو سراہا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خیرمقدم کیا۔ کور ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف کو سکیورٹی کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کووڈ۔19 کے انسداد کیلئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد، بہتر سرحدی انتظام اور باڑ کی تنصیب سمیت سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا۔ انہوں نے بطور خاص کووڈ۔19 کی موثر روک تھام کی کوششوں میں تعاون کی تعریف کی۔