کرونا کے دوران پاکستان میں جدید تعلیم کے موضوع پر سرگودھا یونیورسٹی میں ویبینار
لاہور (پ ر) ’’عالمی وباء کرونا کے دوران پاکستان میں جدید تعلیم کے موضوع پر سرگودھا یونیورسٹی نے ویبینارکا انعقاد کیا۔ سیریز کے تحت منعقدہ چوتھے ویبینارمیں اقوام متحدہ کی جانب سے طے کئے گئے پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 4 ‘ ’’معیاری تعلیم کی فراہمی‘‘ کو فروغ دیا گیا۔ ویبینارمیں امریکہ سے ڈاکٹر جوبشپ‘ ہانگ کانگ سے ڈاکٹر سوسن برجز‘ فرانس سے ڈاکٹر لیوریٹ لیما‘ ملائشیا سے ڈاکٹر محمد فیصل بن غنی‘ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد سے ڈاکٹر نصیر محمود‘ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز سے ڈاکٹر فیصل باری اور آغا خان یونیورسٹی سے ڈاکٹر انجم نے لیکچر دیئے۔