• news

حکومت ضروریات زندگی کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں : چیئرمین پیاف

لاہور(پ ر )چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیرنے حکومتی ادارہ شماریات کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے چیئرمین پیاف نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرے اور ضروریات زندگی کی پرانی قیمتیں بحال کی جائیں۔حکومت جس چیز کا نوٹس لیتی ہے وہ چیز مہنگی ہوجاتی ہے۔ جس سے حکومت کے تاجر دوست ہونے کی ساکھ بھی متاثر ہورہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن