پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
لاہور( این این آئی )پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈی نیشن کونسل نے اپنے مطالبات کے حق میں مسلسل تیسرے بدھ بھی سول سیکرٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بازئوں پرسیاہ پٹیاں باندھ کر نادرا آفس سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا ۔ کونسل کے عہدیداروںچوہدری غلام غوث، عبدالکریم اعوان، راجہ سہیل اور صاحب خان نے کہا کہ ڈی ٹی ایل کی کی پوسٹوں کو فی الفور بحال کیا جائے۔ ،تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،درجہ چہارم نائب قاصدوں کی خالی پوسٹوں پر 20فیصد کوٹہ کے حساب سے بھرتی کی جائے،ڈرائیور ڈی آر کی فوری اپ گریڈیشن کی جائے ،سول سیکرٹریٹ ملازمین کی ہائوس ریکوزیشن بحال کی جائے،سول سیکرٹریٹ الائونس 50 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کیا جائے۔