• news

سی پیک : مٹیاری، لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ مارچ 2021 میں مکمل ہوجائے گا: حکام

اسلام آباد(اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت مٹیاری۔لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،یہ لائن 886کلومیٹر پر محیط ہے جو مارچ 2021ء میں مکمل ہوگا۔ حکام کے مطابق منصوبے پر 26 جنوری سے نہایت سخت اقدامات اختیار کیے گئے ہیں۔ منصوبے پر کام کرنے والے پاکستانی کارکنوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے انسداد وبا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کو انگریز ی اور اردو زبان میں ترجمہ کرکے تقسیم کیا گیا ہے۔ایسے ہی منصوبوں میں سے ایک مٹیاری تا لاہور پاور ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ ہے جس کی متوقع تاریخ تکمیل مارچ 2021ء ہے۔موجودہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سازگارپالیسیوں کے ذریعے سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ’’ایک خطہ ایک شاہراہ‘‘(ون بیلٹ ون روڈ) منصوبہ موجودہ صدی کی تقدیر بدل دے گا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے پر کام شروع ہوچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن