متعدد وارداتیں،گجرپورہ میں ڈکیتی کے دوران مقابلہ ، ڈاکو ہلاک، 2 فرار
لاہور(نامہ نگار)لاہورمیں ڈکیتی کی واردات میںپولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہو گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کے علاقے کرول گھاٹی میںڈاکو شہریوں سے لوٹ مارکر کر رہے تھے، جس پر شہریوں نے پولیس اہلکاروں کو واردات کا بتایا، پولیس اہلکار شہری کے ساتھ دوبارہ وقوع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2فرار ہو گئے پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی نعش پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میںسندر کے علاقے میں سے 3لاکھ 15 ہزار ، فیکٹری ایریا کے علاقہ سے 2 لاکھ90 ہزار،فیصل ٹاؤن کے علاقہ سے 3 لاکھ روپے، مصطفی آباد کے علاقہ سے 2 لاکھ، ساندہ کے علاقہ سے 2 لاکھ 45روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان ، شادباغ میں مزمل سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔مانگا منڈی اور باٹا ہور سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ،نجروال اور بھاٹی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔