سونا800 روپے مہنگا‘ ایک لاکھ 9ہزار 100روپے تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
لاہور(کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ نو ہزار ایک سو روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت آٹھ سو روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ نو ہزار ایک سو روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا چھ سو چھیاسی روپے کے اضافے سے ترانوے ہزار پانچ سو چھتیس روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت پچاسی ہزار سات سو اکتالیس روپے فی دس گرام ہو گئی، عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار آٹھ سو چودہ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔