• news

بھارت کو کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے سے روکا جائے‘ شیریں مزاری کا اقوام متحدہ کو خط

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خط میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے غیرقانونی اقدام پر گہری تشویش ہے۔ بھارت کا 15 اگست 2019ء کا اقدام غیرقانونی ہے۔ یو این انسانی حقوق کا ادارہ بھارت کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے چکا ہے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بدلنے کے عمل کو رکوائے۔ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق کا ادارہ مقبوضہ کشمیر پر 2 رپورٹس جاری کر چکا ہے۔ دونوں رپورٹس میں مقبوضہ کشمیر میں طاقت کے بے دریغ استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ سوپور میں 3 سال کے بچے کی حالیہ تصویر بھارتی بربریت کی عکاس ہے۔ عالمی عدم مداخلت سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 25 ہزار غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن