• news

عید الاضحی پر سرکاری ملازمین کو صرف ایک چھٹی ملنے کا امکان

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی‘ آئی این پی) پاکستان میں عید الاضحی جمعہ کو ہونے کی صورت میں حکومت کی جانب سے صرف ایک چھٹی دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر اور اداروں میں عید کی اضافی چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عید کے مخصوص دنوں کے علاوہ کوئی اضافی چھٹی نہ دی جائے۔ اس حساب سے چھٹیاں تو عید کے تین دن ہی ہوں گی لیکن عملی طور پر صرف جمعہ کو سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوگی کیوں کہ ہفتہ اور اتوار تو ہفتہ وار چھٹیاں ہوتی ہیں۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پیش گوئی کرچکے ہیں کہ پاکستان میں عید الاضحی 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن