• news

قومی کرکٹرز کی ووسٹر میں دو سیشنز میں پریکٹس

لاہور(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریاں جاری ہیں، قومی کرکٹرز نے دو سیشنز میں پریکٹس کی۔ ووسٹر شائر میں سخت جان ٹریننگ جس میں دو ٹائم سیشنز اور نیٹ میں بیٹنگ بائولنگ شامل ہیں کیساتھ ساتھ فزیکل فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ کرونا ایس او پیز میں پریکٹس، کوچ مصباح الحق، وقار یونس، یونس خان اور مشتاق احمد کا بھی امتحان ہے۔ حیدر علی، عمران خان اور کاشف بھٹی سمیت مساجر ملنگ علی دوبارہ کرونا ٹیسٹنگ، کلیئرنس کے بعد ووسٹر شائر میں ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن