سرگرمیاں معطل ‘لوکل کرکٹ امپائرز ‘ سکوررز مالی مشکلات کا شکار
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) کرکٹ سرگرمیوں میں طویل تعطل کی وجہ سے لوکل کرکٹ امپائرز اور سکوررز مالی مشکلات کا شکار ہونے لگے،بھرپور کرکٹ سیزن فارغ گذرنے کے بعد لوکل امپائرز اور سکوررز نے پی سی بی اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایس اوپیز کے تحت کرکٹ سرگرمیاں بحال کی جائیں۔لوکل امپائرز اور سکوررز ے بورڈ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایس اوپیز کے تحت کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کے باعث پی سی بی کاڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی دوماہ تاخیر کا شکار ہے، پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ بحالی کیلئے ایس اوپیز کی تیاری کا کام جاری ہے حکومت کی اجازت کے ساتھ کرکٹ سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔