مارشل آرٹ ‘راشد نسیم نے بھارتی پبھاکرریڈی کا ریکارڈ توڑدیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)راشد نسیم نے بھارت کے مارشل آرٹ ماسٹرپبھاکر ریڈی کا ریکارڈ توڑدیا ۔ کراچی کے نوجوان راشد نسیم کے عالمی ریکارڈ بنانے کا سلسلہ تھم نہیں سکا، راشد نسیم نے بھارت کے پبھارکرریڈی کے 3 منٹ میں 5 کلو وزن باندھ کر106 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑدیا۔ انہوں نے 152 مرتبہ گھٹنے کے وار ٹارگٹ پرمارکرنیا ریکارڈ قائم کیا، گنیزبک آف ریکارڈز کی انتظامیہ نے ای میل کے ذریعے تصدیق کرکے ریکارڈ کی تفصیل ویب سایٹ پرجاری کردی۔ رواں سال راشد نسیم 10 سے زائد ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج کرواچکے ہیں، بھارت کے 15 سے زائد ریکارڈز توڑنے کیساتھ 50 سے زیادہ عالمی ریکارڈز بنانے والے راشد نسیم اپنی کاوشوں پرسرکاری طورپرحکومتی اعزاز کے خواہاں ہیں۔