• news

عالمی ادارہ صحت کو دستبرداری کا نوٹس ‘ٹرمپ کرونا کیخلاف عالمی کوششوں کو ناکام بنا رہے :نینسی پلوسی

واشنگٹن (آن لائن) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے عالمی ادارہ صحت سے امریکی دستبرداری کے نوٹس کو صدرٹرمپ کا بیوقوفانہ اقدام قرار دیدیا، ٹرمپ کرونا کیخلاف بین الاقوامی کوششوں کو ناکام بنارہے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نینسی پلوسی نے ڈبلیوایچ او سے امریکی دستبرداری کیاقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صدر کی طرف سے عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کا سرکاری طور پر انخلاء بے وقوفانہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کورونا کیخلاف عالمی جنگ میں تعاون کررہا ہے، کورونا وائرس سے لاکھوں جانوں کو خطرہ ہے، امریکی صدر کورونا وائرس کو شکست دینے کی عالمی کاوشوں کو ناکام بنا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن