• news

شہباز شریف کی بے لوث کرپشن کو سامنے لانا اولین ترجیح ہے: فیاض چوہان

لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے آفس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کو بے نقاب کرنا، خصوصاً کرپٹوں کے سرغنہ شہباز شریف کی بے لوث اور بے خوف کرپشن اور نااہلی کو سامنے لانا میری اولین ترجیح اور میرا اخلاقی، سیاسی اور قانونی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی ترجمانوں سے میرے الزامات، بیانات اور انکشافات کا بروقت جواب نہیں بن پڑتا۔ اسی لیے ن لیگی ترجمانوں کا جواب ایک دن بعد شہباز شریف سے ڈانٹ کھانے کے بعد آتا ہے۔ سیاسی، انتظامی و عوامی امور کو ایک ساتھ لے کر چلنا سردار عثمان بزدار کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے شدید منفی پراپیگنڈے کے باوجود آج بزدار حکومت کے اتحادی ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی مدد سے کرونا کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ صوبے میں ممکنہ سیلاب سے بروقت نمٹنے کے لیے وزیرِاعلیٰ پنجاب صوبے کے مختلف اضلاع کے دورے کر رہے ہیں۔ وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ آج سالوں بعد پنجاب کی نہریں ٹیلز تک چھوٹے کاشتکاروں کی فصلوں کو سیراب کر رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن