• news

عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ میں پی پی قیادت کا کوئی ذکر نہیں: عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مراد سعید سیاسی اختلافات کی آڑ لے کر حساس اداروں پر حملوں سے باز رہیں۔ مراد سعید نے حساس اداروں کی تیارکی گئی جے آئی ٹی کو مشکوک کرنے کی کوشش کی۔ ’’عزیر بلوچ نے بلاول ہاؤس کے اطراف 40 گھر خالی کرائے، بھتہ زرداری کی بہن کو جارہا ہے‘‘ انہوں نے کہا کہ مراد سعید نے ایوان میں کھڑے ہوکر غلط جے آئی ٹی رپورٹ کے نکات دہرائے، عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں پی پی قیادت کا کوئی ذکر نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن