• news

مائنس تھری کی بات کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: رانا تنویر

اسلام آباد (محمد نواز رضا۔ وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نائب صدر و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو ملکی سیاست میں مائنس ون نہیں کر سکتا دونوں ملکی سیاست کی حقیقتیں ہیں جو کرائے کے ترجمان ’’مائنس ون ‘‘ کے ساتھ مائنس تھری کی بات کرتے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں میاں نواز شریف کو ماضی میں تین بار مائنس کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ہر بار ان قوتوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جو انہیں سیاست سے نکالنے کی خواہاں رہی ہیں میاں نواز شریف پاکستان کے عوان کے دلوں میں بستے ہیں کوئی ان کو ان کے دلوں سے نہیں نکال سکتا نواز شریف ایک سیاسی حقیقت ہے ہی تو آج ان کی جماعت تمام تر دھاندلیوں کے باوجود پارلیمنٹ کی دوسری بڑی جماعت ہے جہاں تک عمران خان کے’’مائنس ون‘‘ ہونے کا تعلق ہے تو مسلم لیگ (ن) کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں اگر ان کی اپنی جماعت کے کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ عمران خان مائنس ہو جائیں تو اس موو سے ہما را کوئی تعلق نہیں البتہ عمران خان کی جماعت کے کچھ لوگ سمجھتے ہیں ان کو مائنس کرنے سے پی ٹی کی حکومت بچائی جا سکتی ہے تو انہیں جلدی ممکن ہو سامنے آنا چاہیے مسلم لیگ (ن) اس کا خیر مقدم کر ے گی عمران خان جن لوگوں کے لئے درد سر بن گئے ہیں انہیں ان سے جان چھڑانے کے کچھ کرنا چاہیے مسلم لیگ (ن) یہ سمجھتی ہے عمران خان کی حکومت کا ایک ایک پل بھاری ہے یہ حکومت جتنا عرصہ قائم رہے گی اتنا ہی ملک کا زیادہ نقصان ہو گا مسلم لیگ (ن) کو عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے کوئی دلچسپی ہیں جن کی بیساکھیوں پر حکومت قائم ہوئی ہے اگر وہ ہٹا دی گئیں تو پوری حکومت دھڑام کر کے گر جائے گی ہمیں کوئی کوشش ہی نہیں کرنا پڑے گی۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گی چونکہ فی الحال میاں شہباز شریف کو گھر سے باہر سیاسی سرگرمیاں ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہیں جوں ہی ’’اینٹی باڈی ٹیسٹ ‘‘ کے نتائج سامنے آئیں گے اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ حکومت کی پریشانی جلد دور کر دیں گے ہم دور حاضر کی فسطائی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے موجود ہیں ہم کہیں بھاگے نہیں جا رہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کسی وزیر کے کہنے پر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائے گی۔ آج پی ٹی آئی کی دو اتحادی جماعتیں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں کسی کو پیغام رسانی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ عجلت میں تحاریک عدم اعتماد سے بالآخر اس شخص کو فائدہ پہنچاتی ہیں جس کے خلاف تحریک لائی جائے جب ڈھول بجے گا اور سیٹی ماری جائے گی تو سیٹی کی آواز سن کر دوڑنے والے دوڑ لگا دیں گے‘ ہمیں ایکسٹرا کچھ کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

ای پیپر-دی نیشن