فضل الرحمٰن کی زرداری سے قربتیں فطری اور قابل فہم ہیں،مراد سعید
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کی آصف زرداری سے ملاقات اور قربتیں مکمل طور پر فطری اور قابل فہم ہیںمولانا نے جتنا ممکن ہو سکا زرداری صاحب کی شراکت سے فائدہ اٹھایا، آئندہ بھی اٹھائیں گے زرداری صاحب سے چوری کا حساب مانگا گیا تو مولانا کنٹینر لیکر نکل کھڑے ہوئے اب جے آئی ٹی منظرِ عام پر آئی ہے تو مولانا دوبارہ ''پراجیکٹ'' لینے پہنچ گئے ہیں اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ ایک ملاقات پر اکتفاء کی بجائے مولانا روز زرداری صاحب کی زیارت فرمائیں تو بھی فرار کی راہ نہیں میسر آئے گی ہر سیاسی شرانگیزی کا بھرپور اور بروقت جواب دیں گے۔