• news

خواتین ارکان اسمبلی کالڑکیوں کی شادی کی عمر 16 سے 18سال تک بڑھانے کا مطالبہ

لاہور( این این آئی) خواتین اراکین اسمبلی نے لڑکیوں کی شادی کی عمر 16 سال سے 18سال تک بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ کم عمری کی شادی لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے محروم کر دیتی ہے،کم عمری کی شادی پڑھے لکھے ، صحتمند اور خوشحال گھرانے کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے۔اراکین اسمبلی نے سماجی تنظیم ’’برگد ‘‘کے زیراہتمام کم عمر ی کی شادیوں کے حوالے سے آن لائن کانفرنس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں سول سوسائٹی اور طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی ۔رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ کم عمری کی شادی ہمارے دیہی علاقوں میں غربت کی بہت بڑی وجہ ہے،پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ایک جو غذا کی کمی کا بڑے پیمانے پر شکار ہے ،نشوونما میں رکاوٹ ، خوراک کا ضیاع اور غذائیت کی کمی پاکستان میں علاقائی وبائیں ہیں ۔ سعدیہ سہیل رانا نے کہا کہ حکومت اس ترقی پسند قانون سازی کو لاگو کرنے کے حوالے سے پر اعتماد ہے،جلد پنجاب میں لڑکیوں کی شادی کی کم سے کم عمر 18سال متعین کر دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن