• news

جنوبی کوریا کا پاکستان میں 76 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے آئی ٹی منصوبے پر غور

اسلام آباد(اے پی پی) جنوبی کوریا کا ایگزم بینک پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے بڑے منصوبہ میں سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ کورین ہیریلڈ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کا ایگزم بینک پاکستان میں آئی ٹی سے متعلق منصوبہ سمیت الیکٹرانک انٹیلی جنس کے منصوبوں پر 76 ملین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ ایگزم بینک 1987ء میں قائم کیا گیا تھا تاکہ ترقی پذیر ممالک میں صنعتی ترقی اور باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری پاکستان میں 2017ء میں آئی ٹی پارک کی تعمیر پر کی جانے والی سرمایہ کاری سے زیادہ ہو گی۔ سرمایہ کاری کا مقصد پاکستان میں سمال اینڈ میڈیم سائز کے آئی ٹی کے اداروں کی معاونت اور پاکستان و جنوبی کوریا کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کا فروغ ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ کے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی کے علاوہ آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون میں اضافہ پر بھی غور کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن