ناقص کارکردگی‘ حکومتی امور میں تاخیر کرنے پر گھر بھجوا دیا جائیگا
اسلام آ باد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کے معاملے پر اب کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ناقص کارکردگی پر گھر بھجوا دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزرائ، مشیران اور معاونین کو باور کرا دیا ہے کہ اب سب کو کارکردگی دکھا ناہوگی جبکہ سیکرٹریز، بیوروکریسی اور اداروں کے سربراہان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ حکومتی فیصلوں پر کتنا عمل ہوا؟۔ وزراء اور دیگر کو حقائق بتانا ہوں گے۔ وزیراعظم نے حکومتی امور میں تاخیری حربے اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے محکموں، وزارتوں کی بریفنگ کے اعدادوشمار اپنی ڈائری میں ریکارڈ کر رکھے ہیں، وزیراعظم تاخیری حربوں پر کئی افسران کی سرزنش کر چکے ہیں۔