قطر ائرویز کا 13 جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) قطر ائرویز نے 13 جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانی مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔ قطر ائرویز کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پرواز سے قبل مسافروں کو 72 گھنٹے پہلے کرونا ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔ قطر ائرویز کی 4 لیبارٹریز سے کرایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہو گا۔ بارہ سال سے کم عمر بچے کرونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔