پی سی بی نے سلیم ملک‘ دانش کنیریاکی پابندیاں اٹھانے کی درخواستیں مستردکردیں
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان سلیم ملک اور سابق لیگ سپنر دانش کنیریا پر عائد پابندیاں اٹھانے سے انکار کردیا۔فکسنگ کے الزامات میں تاحیات پابندی کے شکار دونوں کھلاڑیوں نے پی سی بی سے پابندی ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس پر پی سی بی نے واضح جواب دیدیا ہے۔سلیم ملک کے حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ انہیں آئی سی سی کا سوالنامہ بھجوایا تھا لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا، جب تک وہ آئی سی سی کے سوالنامے کا جواب نہیں دیتے ان کا کیس آگے نہیں چلا سکتے۔ سپنر دانش کنیریاکو مشورہ دیا ہے کہ وہ انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کریں کیونکہ ان پر پابندی بھی ای سی بی نے لگائی ہے۔ وہ آئی سی سی پروٹوکول پرعمل کررہا ہے، دانش کنیریا کو ری ہیب پروگرام نہیں دیا جاسکتا، ان پر تاحیات پابندی ہے۔