• news

ایف آئی ایچ نے ہاکی مقابلوں کی بحالی کا اعلان کردیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ نے ہاکی مقابلوں کی بحالی کا اعلان کردیا، ایف آئی ایچ پرو لیگ ستمبر میں بحال ہوجائے گی۔ 22 ستمبر کو جرمنی اور بیلجئم کے درمیان پرو لیگ کا میچ کھیلا جائے گا۔کرونا وائرس وبا کی وجہ سے پرو لیگ ہاکی کے مقابلے مارچ سے معطل ہیں۔ایف آئی ایچ نے پرو لیگ سائیکل کو پہلے ہی ایک سال کیلئے بڑھادیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن