برطانیہ کی 60 ممالک کیلئے قرنطینہ قوانین میں نرمی،پاکستان پر پابندی برقرار
لندن (عارف چودھری)برطانیہ نے 60 ممالک کے لئے قرنطینہ قوانین میں نرمی کر دی ہے لیکن پاکستان پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے کرونا وائرس کی وجہ سے سفر کرنے کے حوالے سے بنائے جانے والے قانون میں نرمی کر دی ہے لیکن پاکستان پر پابندی برقرار رکھی جائے گی جس کے بعد باقی ممالک کے افراد کو قرنطینہ نہیں جانا ہو گا لیکن پاکستان سے سفر کرنے والے افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں جانا ہو گا، اس کے علاوہ امریکہ اور کینیڈا کے شہریوں پر بھی قرنطینہ کی شرط کو برقرار رکھا گیا ہے۔