• news

سعودی عرب:کرونا میں بلا تفریق خیال رکھنے پر خادم الحرمین الشریف ، ولی عہد اور حکومت کا شکریہ،پاکستانی قونصلیٹ

جدہ (نمائندہ خصوصی) ہم خادم الحرمین الشریف شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ کرونا کی صورت میں سعودی حکومت نے نہ صرف اپنی عوام بلکہ لاکھوں تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کو بلا تفریق بھر پور خیال رکھا ہے اور سلسلہ جاری ہے کہ سعودی عوام اور یہاں مقیم غیر ملکی بھرپور انداز میں اس وباء سے محفوظ رہ سکیں ، یہ بات جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی اخبارات کے نمائندگان کے ہمراہ ایک پریس بریفینگ میں کہی۔

ای پیپر-دی نیشن