پی آئی اے میں 66 جعلی لائسنس پیپلز پارٹی نے جاری کیے:شہباز گل
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بھرتیاں کر کے پی آئی اے کو تباہ کیا، قومی ادارے کی تباہی میں پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے جس نے 66 جعلی لائسنس جاری کئے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا کمیونیکیشن شہباز گل نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے گند کو ہم صاف کر رہے ہیں، 180 لائسنس مسلم لیگ (ن) نے جاری کیے جبکہ 66 جعلی لائسنس پیپلز پارٹی کے کرپشن زدہ ہاتھوں سے جاری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو زمین بوس کرنیوالے آج مگرمچھ کیآنسو بہا رہے ہیں، وزیراعظم مافیازکیخلاف جبکہ پیپلزپارٹی پشت پنائی کررہی ہے،انہوں نے کہ مافیاز کے خلاف کارروائی پر ملک میں مختلف بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اب ملک کو لوٹنے والے مافیاز کی گردن ناپنے کا وقت آ گیا ہے۔