• news

شاہ محمود پر الزام تراشی، پی ٹی آئی کا احمد حسین دیہڑ کو اظہار وجوہ کا نوٹس

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی اسمبلی کے رکن احمد حسین دیہڑ کی وائس چیئرمین تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی کے معاملہ پر چیئرمین تحریک انصاف کی ہدایات پر پاکستان تحریک انصاف کی مجلس قائمہ برائے نظم و احتساب نے پر انہیں اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے اور 15 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ نے 8 جولائی کو ایک نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی کیخلاف الزام تراشی کی۔

ای پیپر-دی نیشن