ای ٹرانسفر پالیسی: 10 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔22 ہزار سے زائد درخواستوں میں سے 3608 مسترد اور9 ہزار سے زائد اوپن میرٹ پر نہ آ سکیں۔ گوجرانوالہ سمیت صوبہ بھر میں ای ٹرانسفر کے لئے 22916 اساتذہ نے سکول انفارمیشن سسٹم پر درخواستیں جمع کروائی تھیں جن میں سے 10197 اساتذہ کے تبادلے کر دیئے گئے ہیں۔