سعودی عرب نے حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سعودی عرب کی حکومت نے اس سال حجاج کو سہولتیں فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے قیام اور ارکان حج کی ادائیگی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ اس سال 10 ہزار عازمین حج فریضہ حج ادا کریں گے۔ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کا بھی ایک مخصوص نظام مرتب کیا جا رہا ہے۔