پولٹری فیڈ سے متعلق درخواست پر دلائل جاری، سماعت ملتوی
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت پولٹری فیڈ سے متعلق درخواست پردلائل جاری، سماعت ملتوی کردی گئی۔ گذشتہ روز پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کے دوران اعتزاز احسن ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میںپیش ہوئے جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اعتزاز صاحب ہم آپ کو ویڈیو لنک پر ویلکم کرتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ میں نے بھی ماسک لگا رکھا ہے اور سینیٹائزر استعمال کرکے بیٹھاہوں، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ اکیلے ہیں تو وہاں آپ کوماسک لگانے کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ میرے خیال میں یہ ملک کی واحد ہائیکورٹ ہے جہاں بیرون ملک سے بھی دلائل دینے کی سہولت موجودہے جس پر اعتزاز احسن نے کہاکہ مطلب ہم جہاں بھی ہوں کورٹ پیچھا نہیں چھوڑے گی ۔