• news

حکومت لاگت کے مطابق چینی کی قیمت مقرر‘ مسائل حل کرے: شوگر ملز پروگریسو گروپ

لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن میں پروگریسوگروپ نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے مسائل کو حل کرے، چینی کی قیمت اسکی لاگت کو مد نظر رکھ کر مقرر کی جائے ، گنے کی قیمت خرید65روپے ہے،65روپے کا گنا خرید کر 65روپے کلو چینی نہیں دے سکتے، ملک میں چینی موجود ہے کوئی بحران نہیں، ہم کسی سے اختلاف نہیں چاہتے، ہماری بات عزت سے سنی جائے، حکومت چینی کی ایک قیمت پر اتفاق کرے اور پھرہدایات جاری کرے، شوگر انڈسٹری حکومت کو بھرپور سپورٹ دینے کے لئے تیار ہے، وزیراعظم کومل کر اپنے مسائل سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروگریسو گروپ کے رہنمائوں جاوید کیانی اور ذکاء اشرف نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 72روپے تو چینی کی قیمت پر لاگت آتی ہے، شوگر ملز ایسوسی ایشن پر یکطرفہ الزامات لگتے رہے، اب میڈیاسے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ،ہمارا موقف نہیں سناگیا، اپناامیج بہترکرناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب ہمارے بزرگ ہیں، ان کی بات کا برا نہیں مناتے ، انڈسٹری کوبندکرکے حکومت لوگوں کو چینی نہیں دے سکتی، ہمارا فورم سیاسی نہیں، ہم کاروباری لوگ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن