حافظ آباد: باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی کو قتل کر دیا
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے گائوں چھنی پیرشاہ میں پسند کی شادی کرنے پر باپ شوکت علی نے اپنی جواں سال بیٹی طیبہ یاسمین کو قتل کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس تھانہ ونیکے تارڑ نے مقدمہ درج کرکے باپ کو گرفتارکرلیا۔ طیبہ یاسمین نے ایک سال قبل پھالیہ کے رہائشی شوکت علی سے پسند کی شادی کر لی تھی۔ چند روز قبل طیبہ یاسمین کے والد عمرحیات نے یاسمین کو یہ چکمہ دیکر گھر بلایا کہ اہلخانہ کو تمہاری یاد ستا رہی ہے اور تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔