• news

نبی پاکؐ نے ہر مرحلے پر صحابہ کرامؓ کا ساتھ نبھایا: مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع مسجد محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اپنے مسائل اور مشکلات کا سامنا خود ہی کرنا پڑتا ہے اور حکمران زبانی دعوے اور وعدے کر کے اقتدار تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن ان کا ساتھ دینے اور مدد کرنے سے ہاتھ کھینچ لیتے ہیں لیکن نبی کریمؐ نے صحابہ کرامؓ کا ہر مرحلہ اور ہر مشکل میں بذات خود عملی طور پر ساتھ نبھایا اور کسی بھی لمحہ میں ان کو تنہا اور اکیلا نہیں ہونے دیا اسی لئے صحابہ کرامؓ بھی آپؐ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں کوئی کسر نہ چھوڑتے اور جہاں آپ کا پسینہ گرتا وہاں اپنا خون بہانے سے گریز نہیں کرتے تھے اور خدمت انسانی ہی ہمارے دین کی اساس ہے ہمارے صاحب اقتدار اور صاحب ثروت افراد کو چاہئے کہ عوام کے دکھ درد معاشی مسائل حل کرنے کے لئے دن رات ایک کر دیں کیونکہ اقتدار اﷲ کی طرف سے ایک امانت ہوتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن