آپس کے اختلافات اور نفرتوں کو ختم کرنا سب سے پہلی ترجیح ہونی چاہئے: اکرام اﷲ خان کاکڑ
لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی پنجاب کونسل کے ممبر اور سابق کونسلر یو سی 48 مغلپورہ اکرام اﷲ خان کاکڑ‘ شیخ آصف رفیق‘ عبدالحمید خان کاکڑ‘ شیخ محمد عمران‘ سمیع اﷲ خان کاکڑ‘ ظہیر اقبال چودھری‘ شیخ عمران مانی‘ میاں محمد اشرف تابندہ کاکڑ‘ قاضی ساجد‘ محمد علی ٹیپو نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ہر حکومت کا وطیرہ یہی ہوتا ہے کہ سارا زور اپنے مخالفین کو نیچا دکھانے اور ان کو کچلنے میں لگا دیتی ہے اور سیاسی اختلافات کی خلیج بڑھتی ہی جاتی ہے۔