• news

کرنٹ لگنے سے مستری اور پلمبر جاں بحق

لاہور+فیروزوالہ (نامہ نگاران)گلشن راوی کے علاقہ میںزیر تعمیر عمارت میں ایک مستری کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں 33سالہ مستری اکرم ٹائیلزلگانے کا کام کر رہاتھا۔اکرم ساہیوال کا رہائشی تھا۔ علاوہ ازیں نارنگ موڑ کا رہائشی نوجوان حمزہ اپنے ڈیرے پر کام کر رہا تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے بیہوش ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن