• news

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات میں ججزکا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا

اسلام آباد(وقائع نگار )اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرمیوں کی تعطیلات میں ججزکا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا۔رجسٹرارآفس سے جاری سرکلرکے مطابق گرمیوں کے تعطیلات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے سارے ججز کیسسز پر سماعت کریں گے،13 جولائی سے 17 جولائی تک 7 سنگل بنچز کیسسز کی سماعت کریں گے جبکہ تعطیلات کے دوران تین ڈویڑن بنچز کیسسز کی سماعت کریں گے،ڈویڑن بنچز پیر سے جمعرات تک کیسسز پر سماعت کریں گے،سپیشل بنچ چیف جسٹس کے ہدایت پر جمعرات یا کسی اور کے دن کیسسز پر سماعت کریں، سرکلرکے مطابق پہلا ڈویڑن بنچ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس غلام احمد قمبرانی دوسرا ڈویڑن بنچ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب جبکہ تیسرا ڈویڑن بیچ جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل ڈویڑن بینچ ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن