• news

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی23ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

جہانیاں(آن لائن) امن کا نوبل انعام حاصل کرنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی اپنی 23ویں سالگرہ کل 12جولائی اتوار کو منائیں گی۔ملالہ یوسف زئی12جولائی1997ء کو پاکستان کے سوبہ خیر پختونخواہ کے علاقہ مینگورہ میں پیدا ہوئیں ملالہ یوسفزئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ سے اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ملالہ یوسفزئی انسانی حقوق ،خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں سرگرم عمل ہے وہ کسی بھی شعبے میںنوبل انعام حاصل کرنے والے دنیا کی سب سے کم عمر فرد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن