• news

اسد قیصر کی تلاوت اور نعت رسول ؐ کے دور ان ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تلاوت اور نعت رسول ؐ کے دور ان ارکان کو خاموش رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو اجلاس کے دور ان وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہاکہ تلاوت اور نعت کے دوران ارکان خاموش رہا کریں۔ انہوںنے کہاکہ قومی ترانہ کے دوران ہم سب خاموش احترام میں کھڑے ہوتے ہیں ،قومی ترانہ انسان کا کلام ہے جبکہ تلاوت اللہ کا کلام ہے ،ہم پر اس کا احترام اور بھی زیادہ لازم ہے ۔ اس موقع پر اسد قیصر نے کہاکہ تلاوت اور نعت کے دوران خاموش رہا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن