• news

قصور: کرونا ایکٹ کی خلاف ورزی شادی میں 300افراد کی شرکت ہوائی فائرنگ ،مقدمات درج

قصور+مصطفی آباد+للیانی(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) حویلی ملویاں والی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، تین سو افراد کی شرکت، دلہن کا والد موقع سے فرار، ہوائی فائرنگ کرنے اور کرونا وائرس ایکٹ کی خلاف ورزی پرالگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رائے ناصر عباس کی زیر نگرانی محمد ارشاد اے ایس آئی نے مصطفی آباد کے نواحی علاقہ حویلی ملوایاں والی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہا ریاست عرف لیاقت ،محمد صفدر ، یوسف مسیح اور6 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، کرونا وائرس ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر دلہن کے والد جمیل حسین کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا، جمیل حسین موقع سے فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن