فضل الرحمان کرپشن کے 74 رنگ ڈھنگ نکالنے میں ماہر، اے پی سی کو مذاق بنالیا: فیاض چوہان
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ فضل الرحمان فضل الرحمان کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں،وہ سیاست کو اپنی بدبو سے تعفن زدہ کرنے والا ایک ٹوٹا ہوا انڈہ ہے، انہوں نے ہمیشہ اصول کے نام پر وصول کی سیاست کی ہے۔مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا مولانا فضل الرحمان کرپشن کے 74 رنگ اور ڈھنگ نکالنے میں ماہر ہیں، الیکشن کی ہار کے باعث کوویڈ 19 بھی مولانا کو کوویڈ 18 محسوس ہو رہا ہے، مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی کو بھی مذاق اور اپنی چھیڑ بنا لیا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ مولانا مصلے بچھا کر اگلے تین سال اپنے سیاسی و مالی گناہوں پر توبہ استغفار کریں۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ہر اے پی سی کے بعد شکست و ریخت ، رسوائی اور جگ ہنسائی ہی مولانا فضل الرحمن کے کھاتے میں آتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی انی آئینی مدت پوری کرے گی۔