جراحی مصنوعات اور طبی آلات کی برآمد میں 49.64 فیصد کمی
اسلام آباد (اے پی پی) مئی 2020ء کے دوران جراحی مصنوعات اور طبی آلات کی برآمد میں 49.64 فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 2.94 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ مئی 2019ء کے دوران جراحی مصنوعات اور طبی آلات کی برآمدات 5.85 ارب روپے رہی تھیں۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران جراحی مصنوعات اور طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 2.91 ارب روپے یعنی 49.64 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔