• news

نیب میں طویل عرصہ کیسز چلنے پر حکومت کو تشویش ہے: شہزاد اکبر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نجی ٹی وی سے گفتگو میں معاون خصوصی شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نیب میں طویل عرصے تک کیسز چلنے پر حکومت کو تشویش ہے۔ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے‘ حکومت نے نیب سے مدد مہیا کرنے کیلئے متعدد بار پوچھا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ مسئلے کے حل کی طرف لے کر جائے گا۔ صرف عدالتوں کی تعداد بڑھانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ فرد جرم عائد کرنے کیلئے ملزم کا عدالت پیش ہونا ضروری ہے۔ کرپشن کیسز میں تاخیری حربے استعمال کیے جانے کے خلاف کچھ کرنا ہوگا۔ ماضی میں جو کیسز دبا دیئے جاتے تھے وہ اب زیر سماعت ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن